ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات حکومت نے نتیش کمارکو ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کے اجراء کی تقریب میں مدعوکیا

گجرات حکومت نے نتیش کمارکو ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کے اجراء کی تقریب میں مدعوکیا

Tue, 23 Oct 2018 01:05:25    S.O. News Service

پٹنہ22اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے گجرات کے وزیر توانائی سوربھ بھائی پٹیل کی قیادت میں ریاستی حکومت کے ایک اعلی سطحی وفد نے پیر کو ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل جینتی کے موقع پر ’اسٹیچو آف یونٹی ‘کے افتتاح کے پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت ان کو دی۔

وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر اس ملاقات میں سوربھ پٹیل نے گجرات حکومت کی جانب سے نتیش کو آئندہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل جینتی کے موقع پر سردار سروور ڈیم کے قریب نصب اسٹیچوآف یونٹی کے افتتاحی پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

وزیر اعلی نے وفد سے بات چیت میں کہا کہ بہار کے لوگوں کی سردار پٹیل کے تئیں کافی احترام ہے۔ ان کے جینتی کے موقع پر کم از کم 15 دنوں تک مسلسل ریاست کے مختلف حصوں میں پروگرام منعقد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

نتیش کمار نے بتایا کہ گزشتہ 12 اکتوبر کو پولیس عمارت ان کے نام معنون کیا گیا جس کا نام سردار پٹیل عمارت رکھا گیا ہے جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے تئیں ہمارا احترام کا اظہار کرتا ہے ۔ وزیر اعلی نے وفد کے ساتھ بہار میں شراب بندی کو لاگو کئے جانے سے ہوئے فوائد اور توانائی کے شعبے میں ریاست میں کئے گئے کاموں کے متعلق بھی گفتگو کی ۔


Share: